ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادوکابی جے پی پر حملہ،’یوم کسان‘پرتقریب منانے کے بجائے مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں کسان

اکھلیش یادوکابی جے پی پر حملہ،’یوم کسان‘پرتقریب منانے کے بجائے مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں کسان

Thu, 24 Dec 2020 12:01:23    S.O. News Service

لکھنؤ،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایک ایسا ’یوم کسان‘ آگیا ہے جب ملک کسانوں کا تہوار منانے کے بجائے سڑکوں پر جدوجہد کرنے پر مجبور ہے۔

اکھلیش نے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر انہیں سلام پیش کیا۔اکھلیش نے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی طرف اشارہ کیا اور چرن سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے ’یوم کسان‘ کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آج بی جے پی کے اقتدار میں ملک کی تاریخ میں ایک ایسا ہی یوم کسان آگیا، جب ملک کے کسان جشن کی جگہ سڑکوں پر جدوجہد کرنے پر مجبور ہیں۔


Share: